ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کوئی میچ نہ جیت سکی، سری لنکا کیخلاف میچ بھی بارش کی نذر

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے سفر کا اختتام ہوگیا، قومی ویمنز ٹیم کا سری لنکا کے خلاف آخری گروپ میچ بھی بارش کے باعث بے نتیجہ رہا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 4.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے تھے کہ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔

مسلسل بارش کے باعث بعد میں میچ کو منسوخ کردیا گیا، پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی

پاکستان نے 7 میچز کھیلے چار میچز میں شکست اور 3 میچز بارش کے باعث بے نتیجہ رہے۔

ادھر، پی سی بی کی ایکس پرپوسٹ کے مطابق سری لنکن فینز پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کے قریب انکلوژر میں جمع ہو گئے۔

کپتان فاطمہ ثناء، ڈیانا بیگ، سدرہ امین، نشرہ سندھو، سدرہ نواز، اومیمہ سہیل، عروب شاہ اور ایمان فاطمہ سری لنکن فیز پاس گئیں، پاکستانی پلئیرز نے سری لنکن فیز سے ہاتھ ملایا اور آٹو گراف دئیے

پاکستانی پلئیرز نے سری لنکن فیز کواپنی شرٹس اور کیپس بھی دیں، سری لنکن فیز نے پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

سری لنکن فیز نے کپتان فاطمہ ثناء اور ڈیانا بیگ کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔

یاد رہے کہ 21 اکتوبر کو ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے بارش سے متاثرہ 22ویں میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 150 رنز سے شکست دے دی تھی، جس کے بعد گرین شرٹس کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہو گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے