پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعلقات مظبوط بنانے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعلقات مظبوط بنانے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

خواجہ آصف نے مراکش کے سابق بادشاہ محمد پنجم کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے سرکاری دورے کے دوران مراکش میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا۔

دورے کے دوران پاکستان اور مراکش نے دفاعی تعاون کی مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عندیہ ہے۔

وزیر دفاع نے مراکش کی نیشنل ڈیفنس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ اور حکومت کے مندوب عبداللطیف لودی سے ملاقات کی، جس میں وفود کی سطح پر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

علاوہ ازیں، انہوں نے مملکت مراکش کے امور خارجہ اور افریقی تعاون کے وزیر ناصر بوریتا اور وہاں کے پاکستانی تارکین وطن سے بھی ملاقاتیں کیں۔

دورے کی خاص تقویت وزیر دفاع کی جانب سے مراکش کے سابق بادشاہ محمد پنجم کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی تھی، جہاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

اس موقع پر وزیر دفاع نے اپنے دورے کو امن، استحکام اور باہمی تعاون کے عزم کی علامت قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہم مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے مراکشی ہم منصب کو پاکستان میں تیار کردہ فٹبال کا تحفہ پیش کیا، جس سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے