سم کن الفاظ کا مخخف ہے ؟ حیران کن طور50 فیصد صارفین نا واقف
رکیے ! چیٹ جی پی ٹی ، گوگل یا اے آئی کے سہارا لینے کی ضرورت نہیں، آئیے ہم آپ کو اس بارے میں بتاتے ہیں
سم کن الفاظ کا مخخف ہے ؟ حیران کن طور پر بیشتر لوگ نا واقف ہیں۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں موبائل فون زندگی کا اہم جزو ہے ۔
مگر حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق موبائل فون صارفین کی 50 فیصد تعداد سم کے مخخف سے نا واقف ہے۔
رکیے ! چیٹ جی پی ٹی ، گوگل یا اے آئی کے سہارا لینے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کو اس بارے میں بتاتے ہیں ۔
سم کارڈ موبائل فون کو نیٹ ورک سے کنکٹ ہونے اور دیگر افراد کو کالز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
سم (SIM) دراصل سبسکرائبر آئیڈنٹی موڈیول کا مخفف ہے۔ دنیا کا پہلا سم کارڈ 1991ء میں سامنے آیا تھا۔ اس کارڈ میں صارف کے بارے میں مخصوص تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔
جن سے نیٹ ورک کو انفرادی سبسکرائبرز کی شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے۔ سم کارڈ کو گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کیا گیا۔
ابتدامیں اس کارڈ کا حجم ایک کریڈٹ کارڈ جتنا ہوتا تھا ۔ جو وقت کے ساتھ ساتھ چھوٹا ہوتا گیا۔
تاہم اب نینو سم کارڈز زیادہ عام ہیں بلکہ موجودہ دور میں تو ای سمز کا بھی استعمال ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ موبائل فون صارفین کی اکثریت سم یا سم کارڈ کے مخخف سے ناواقف ہے ۔ اس حوالے سے برطانیہ میں ایک سروے بھی کیاتھا۔
اس سروے میں 50 فیصد موبائل فون صارفین سم کے مخخف سے ناواقف نکلے ۔ جس پر پوری دنیا حیران رہ گئی ۔
