یورو ویژن 2026 : 170 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی شرکت کیخلاف احتجاج

یورو ویژن 2026 : 170 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی شرکت کیخلاف احتجاج

فنکاروں کا  بیلجیئم کے قومی براڈکاسٹر وی آر ٹی کو مشترکہ خط ، بائیکاٹ کا مطالبہ

یورو ویژن 2026 : 170 سے زائد فنکاروں نے اسرائیلی شرکت کیخلاف احتجاج کیا۔ یہ احتجاج بیلیجیئم کے فنکاروں نے ریکارڈ کروایا۔

انہوں نے یوروویژن سونگ کانٹیسٹ میں اسرائیل کے ساتھ شرکت کے فیصلے کی شدید مذمت کی۔

ان فنکاروں نے  بیلجیئم کے قومی براڈکاسٹر وی آر ٹی کو ایک مشترکہ خط  لکھا ہے۔ جس میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مقابلے کا بائیکاٹ کرے۔

خط پر دستخط کرنے والوں میں اداکار، ہدایت کار، اور مختلف نمایاں شخصیات شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو یوروویژن میں شرکت کی اجازت دینا ظلم کو قبول کرنے کے مترادف ہے۔

فنکاروں نے واضح کیا کہ اسرائیل کی شرکت سے ایک منفی پیغام جائے گا۔اس طرح یوروویژن جیسے عالمی ایونٹ کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

دہرا معیار اور سیاست

دریں اثنا فنکاروں نے یورپی براڈکاسٹنگ یونین (EBU) پر دہرا معیار اپنانے کا الزام بھی عائد کیا۔

نشاندہی کی گئی کہ یوکرین پرروسی حملے کے بعد 48 گھنٹوں میں روس کویوروویژن سے نکال دیاگیاتھا۔

جبکہ اسرائیل کے جاری تنازع کے باوجود وہ بدستور مقابلے میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ  فنکاروں نے اس اقدام کو سیاسی مقاصد کے لیے دوہرے معیار کے طور پر دیکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے