کب آپ کی پلکیں کم جھپکتی ہیں، تحقیق میں اہم انکشاف

کب آپ کی پلکیں کم جھپکتی ہیں، تحقیق میں اہم انکشاف

جب پس منظر میں شور زیادہ ہوتا ہے، تو پلکیں جھپکانے کی تعداد مزید کم ہو جاتی ہے

کینیڈا میں کی جانے والی ایک انتہائی منفرد تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب آپ کسی کی بات سن رہے ہوتے ہیں، تو آپ اپنی پلکیں کم جھپکاتے ہیں خاص طور پر ایسے مقام پر جہاں شور زیادہ ہو۔

تحقیق کے مطابق، پلکوں کا مقصد آنکھوں کی صفائی اوردیکھ بھال کرنا ہے، اور آپ عموماً ہر منٹ میں کئی بار پلکیں جھپکاتے ہیں، لیکن نئی تحقیق کے مطابق جب آپ کسی کی بات غور سے سن رہے ہوتے ہیں تو اس وقت پلکیں جھپکانے کی رفتار انتہائی کم ہوجاتی ہے۔

اس مقصد کے لیے تحقیقی ٹیم نے 49 شرکاء کا انتخاب کیا، اور انہیں دو تجربات سے گزارا جن میں مختلف طرح کی روشنیاں اور شور کی حالتیں شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم پلکیں کیوں جھپکاتے ہیں؟ ماہرین نے بتادیا

 اس تحقیق سے پتا چلا کہ جب پس منظر میں شور زیادہ ہوتا ہے، تو پلکیں جھپکانے کی تعداد مزید کم ہو جاتی ہے۔

اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جب دماغ محنت طلب کام کرتا ہے اور زیادہ توجہ دیتا ہے تو پلکیں کم جھپکتی ہیں، تاکہ کوئی اہم معلومات رہ نہ جائے خواہ اس کا تعلق سننے سے یا دیکھنے سے ہو۔

محققین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دماغ اس لیے پلکیں کم جھپکاتا ہے تاکہ کوئی بصری معلومات کی ترسیل میں کمی نہ رہ جائے۔

محققین کے مطابق مستقبل میں، اس تحقیق کے ذریعے دماغی دباؤ اور ذہنی عمل کو سمجھنے کے لیے پلکوں کے پیٹرن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے