آسٹریلیا میں حملہ آور کو قابو کرنیوالے کے والد کا بیٹے کے نام جذباتی پیغام
بیٹے کی تربیت بہادر شیروں کی طرح کی،میرے بیٹے کی بہادری سے درجنوں جانیں بچ گئیں، والد
آسٹریلیا میں حملہ آور کو قابو کرنیوالے کے والد کا بیٹے کے نام جذباتی پیغام ، احمد ال احمد کو بہادر سپوت قرار دے دیا۔
ان کے والد محمد فاتح نے سڈنی میں عرب میڈیا کو ایک انٹرویو دیاہے۔ جس میں انہوں نے کہاکہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے ۔
محمد فاتح نے کہاکہ ہم نے اپنے بیٹے کی تربیت بہادر شیروں کی طرح کی ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ میرے بیٹے کی بہادری سے درجنوں بے گناہوں کی جانیں بچ گئیں۔
انہوں نے کہاکہ احمد الاحمد کی بہادری نے آسٹریلیا سمیت پوری دنیا میں شامیوں کا سر فخر سے بلند کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور سے 10 میٹر کی دوری پر کھڑے احمد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بے گناہوں کی جانیں بچائیں۔
آسٹریلین وزیرِ اعظم سڈنی بیچ پرحملہ آور پر جھپٹنے والے مسلمان احمد ال احمد کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے۔
اس موقع پر آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے جان کی پرواہ کیے بغیر حملہ آور پر جھپٹنے والے احمد ال احمد کا شکریہ ادا کیا۔خیریت دریافت کی اور بہادری کی تعریف کی۔
آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے ملک کے عوام کی طرف سے احمد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
