ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہید

ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہید

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے کلاچی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

یہ کارروائی بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بروقت اور مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات خوارج مارے گئے، جبکہ اس دوران مادرِ وطن کے بہادر سپوت نائیک یاسر خان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، اور یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد حملوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں مزید کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، تاکہ خطے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے