شہرقائد میں دھند کا راج، موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان

شہر قائد میں آج صبح سے ہی دھند چھائی ہوئی ہے، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی راتیں خنک  اور  دن میں بدستور گرمی برقرار ہے، جبکہ آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔

شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اس وقت مشرقی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر قائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے