کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 857 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 72 ہزار 738 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 124 ڈالر کا ہو گیا۔
