اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور جلسوں پر پابندی
خلاف ورزی کو سنگین جرم تصور کیا جائے گا اور فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کر دی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج، جلسے یا جلوس کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کو سنگین جرم تصور کیا جائے گا اور کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کی کوشش پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی غیرقانونی سرگرمی یا اجتماع کا حصہ نہ بنیں۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کی بحالی کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
