کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول وین میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 6 طلبہ اور وین ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قبا مسجد کے قریب اسکول وین میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 6 طلبہ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے، جنہیں سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ شارکٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
