جیل نے ڈکی بھائی کو کیا سکھایا؟ زندگی بدل دینے والے تجربات کا انکشاف
ڈکی بھائی نے جیل میں سیکھے اہم اسباق شیئر کر دیے
پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے حال ہی میں ایک خصوصی انٹرویو میں جیل میں گزارے گئے تین ماہ اور اس دوران حاصل کیے گئے تجربات پر کھل کر بات کی۔
ڈکی بھائی نے اپنی مذہبی تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جیل نے انہیں روحانی طور پر بدل دیا، جیل جانے سے پہلے میں اکثر نمازیں چھوڑ دیتا تھا لیکن گرفتاری کے دن کے بعد میں نے ایک بھی نماز قضا نہیں کی۔ مجھے محسوس ہوا کہ یہ وقت اللّٰہ کے قریب جانے اور اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے آیا۔
انہوں نے جیل میں سادہ خوراک اور صحت کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ سادہ گندم کی روٹی کھانے سے وزن کم ہوا اور صحت بہتر رہی، فاسٹ فوڈ جیسے برگر وغیرہ کی خواہش بھی تھی لیکن سادہ خوراک نے جسمانی مضبوطی دی۔
سوشل میڈیا کی شہرت پر بات کرتے ہوئے ڈکی بھائی نے کہا کہ جیل سے پہلے تنازعات سے متاثر نہیں ہوتا تھا لیکن اب میرا نقطہ نظر بدل چکا ہے، اب میں سوشل میڈیا کو پہلے کی طرح نہیں دیکھتا، صرف اپنے مداحوں کی خوشی کے لیے یہ کام جاری رکھتا ہوں کیونکہ جانتا ہوں کہ فینز میرا انتظار کرتے ہیں۔
انٹرویو کے اختتام پر ڈکی بھائی نے دیگر یوٹیوبرز کے لیے مشورہ دیا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کوئی بھی مواد اپ لوڈ کرنے سے پہلے کسی پر دکھائیں اور چیک کروائیں۔ انٹرنیٹ پر ڈالنے سے پہلے احتیاط ضروری ہے۔
