چین کا صومالیہ کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان، علیحدگی پسندی مسترد
صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ چین کی اولین ترجیح ہے
بیجنگ: چین نے صومالیہ کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے افریقا میں سفارتی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے صومالیہ کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ چین کی اولین ترجیح ہے۔
وانگ ژی نے واضح کیا کہ چین علیحدگی پسندی کی کسی بھی کوشش کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین افریقا میں سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دیتا رہے گا اور صومالیہ کے ساتھ تعاون مضبوط کیا جائے گا۔
چینی وزیر خارجہ نے صومالی لینڈ اور تائیوان کے مددگار اتحاد کو سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے استحکام کے منافی ہیں۔
چین نے ایک بار پھر صومالیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
