جی میل میں اب جدید اے آئی فیچرز بالکل مفت

جی میل میں اب جدید اے آئی فیچرز بالکل مفت

نئے فیچرز میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والا اِن باکس سسٹم شامل ہے۔

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی ہے جس کے تحت اب جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی اہم فیچرز مفت استعمال کیے جاسکیں گے۔

اس سے قبل یہ سہولتیں صرف اُن صارفین تک محدود تھیں جو گوگل کی خصوصی سبسکرپشن سروسز استعمال کرتے تھے تاہم اب عام صارفین بھی بغیر کسی اضافی ادائیگی کے ان فیچرز سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

نئے فیچرز میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والا اِن باکس سسٹم شامل ہے جو غیر ضروری ای میلز کو الگ کرکے اہم پیغامات نمایاں کر دیتا ہے۔

اس کے علاوہ طویل اور پیچیدہ گروپ ای میلز کا خلاصہ بھی خودکار طور پر فراہم کیا جائے گا جس سے وقت کی بچت ممکن ہوسکے گی۔

اسی طرح ’’رپلائی ٹو آل‘‘ نامی فیچر صارفین کو چند الفاظ یا ہدایات دے کر مکمل ای میل تیار کرنے میں مدد دیتا ہے۔ صارف اپنی پسند کے مطابق متن میں تبدیلی بھی کرسکتے ہیں تاکہ پیغام اُن کے انداز کے قریب ہو۔

مزید یہ کہ اسمارٹ جوابات کا جدید ورژن بھی متعارف کرایا گیا ہے جو ای میل کے سیاق و سباق کو سمجھتے ہوئے موزوں اور مؤثر جوابات تجویز کرتا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ تمام سہولتیں امریکا میں انگریزی زبان کے صارفین کے لیے فراہم کی جارہی ہیں جب کہ گوگل نے عندیہ دیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں انہیں دیگر ممالک اور زبانوں تک بھی وسعت دی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے جی میل صارفین کے لیے ای میل کا استعمال مزید آسان، تیز اور مؤثر ہوجائے گا اور مصنوعی ذہانت عام صارفین کی روزمرہ ڈیجیٹل زندگی کا اہم حصہ بن جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے