مس فن لینڈ سارہ دزافسے سے تاج چھین لیا گیا، ایک تصویر گلے پڑ گئی

مس فن لینڈ سارہ دزافسے سے تاج چھین لیا گیا، ایک تصویر گلے پڑ گئی

تصویر میں سارہ دزافسے کو ایشیائی برادری کے خلاف توہین آمیز اور نسل پرستانہ انداز میں دکھایا گیا

مس فن لینڈ سارہ دزافسے سے تاج چھین لیا گیا، ایک تصویر ان کے گلے پڑ گئی۔ فن لینڈ کی حکومت اور مس فن لینڈ تنظیم کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا ہے۔

2025 کے مس یونیورس مقابلے کے لیے منتخب ہونے والی مس فن لینڈ سارہ دزافسے مشکل میں پڑ گئیں۔ ان  کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

استصویر میں سارہ دزافسے کو ایشیائی برادری کے خلاف توہین آمیز اور نسل پرستانہ انداز میں دکھایا گیا ۔جس کے بعد فن لینڈ اور ایشیائی ممالک میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا۔

وائرل تصویر پر تنازع

وائرل تصویر میں سارہ دزافسے کو اپنی آنکھوں کے کنارے کھینچتے ہوئے دکھایا گیا۔ جس کے ساتھ کیپشن تھا “ایک چینی کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے”۔

یہ تصویر ایشیائی کمیونٹی کے لیے توہین آمیز قرار پائی، جس کی وجہ سے شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

فن لینڈ اور متعدد ایشیائی ممالک میں سرکاری سطح پر بھی اس اقدام کی سخت مذمت کی گئی۔

سارہ دزافسے کی وضاحت اور معذرت

ستمبر میں مس فن لینڈ کا اعزاز حاصل کرنے والی سارہ دزافسے نے اس حوالے سے وضاحت دی  تھی۔ انہوں ںے کہا کہ وہ سر درد سے نجات پانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ یہ تصویرایک دوست نے شائع کی تھی۔

انہوں نے 8 دسمبر کو سوشل میڈیا پر معذرت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کسی کی دل آزاری کاارادہ نہیں تھا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ میں اپنے عمل کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہوں اور معذرت چاہتی ہوں۔”

مس فن لینڈ تنظیم کا ردعمل

دریں اثنا اس معذرت کے باوجودمس  فن لینڈ تنظیم نے سارہ دزافسے سے مس فن لینڈ 2025 کا خطاب واپس لے لیا۔

علاوہ ازیں تنظیم نے کہا کہ حالیہ واقعات نے نہ صرف فن لینڈ بلکہ عالمی سطح پر بھی شدیدتشویش پیدا کی۔

تنظیم نے مزید کہا کہ نسل پرستی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

فن لینڈ کی حکومت کی معذرت

بعد ازاں فن لینڈ کے وزیر اعظم پیٹیری اورپو نے جاپان اور جنوبی کوریا سمیت متعدد ممالک سے معذرت کی۔

ان ممالک کے بیانات فن لینڈ کے سفارت خانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع کیے گئے تھے۔جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے