تاریخی کامیابی ، رکن اسمبلی آمنہ بتول کو فیفا میں عہدہ مل گیا
فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ، وفاقی حکومت
تاریخی کامیابی، رکن اسمبلی آمنہ بتول کو فیفا میں عہدہ مل گیا۔ یہ پاکستان کی کھیلوں کے میدان ایک تاریخی کامیابی ہے ۔
آمنہ بتول کو فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیاہے ۔
یہ تقرری پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اور کھیلوں کی پیش رفت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیفا کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کی تجدید بھی ہے۔
مزید کہاگیا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے فٹبال کے فروغ کے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔
آمنہ بتول کی تقرری سے پاکستان عالمی فٹبال میں ایک باوقار اور تعمیری رکن کے طور پر ابھرے گا۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 18, 2025
