طالبان کا بگرام ایئربیس پروپیگنڈا واشنگٹن پوسٹ کے ہاتھوں بے نقاب

طالبان کا بگرام ایئربیس پروپیگنڈا واشنگٹن پوسٹ کے ہاتھوں بے نقاب

طالبان نے ناکارہ طیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کو رنگ روغن کر کے رن وے پر کھڑا کر رکھا ہے

واشنگٹن:  واشنگٹن پوسٹ نے طالبان رجیم کے بگرام ائیر بیس پر فوجی سازوسامان اور جنگی تیاری سے متعلق پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا ہے۔

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کی بگرام ائیر بیس پر فوجی سازوسامان اور جنگی تیاری کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں، بلکہ یہ سب پروپیگنڈا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان نے ناکارہ طیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کو رنگ روغن کر کے رن وے پر کھڑا کر رکھا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر جنگی مشقیں، طیاروں کی مرمت اور عسکری پریڈز دکھا کر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر شواہد اس پروپیگنڈا کو بے نقاب کرتے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کچھ امریکی تحقیقاتی اور مفاداتی حلقے بگرام ائیر بیس اور افغانستان میں چھوڑے گئے 7.1 ارب ڈالر کے امریکی ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی بگرام ائیر بیس کی واپسی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ طالبان اپنی سیکورٹی ضروریات کے لیے غیر باقاعدہ گروپوں پر انحصار کرتے ہیں اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کو ریاستی پالیسی کے طور پر جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی یہ رپورٹ پاکستان کے موقف کو تقویت دیتی ہے کہ طالبان رجیم کے دہشت گردانہ عزائم نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے