پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی 13 ویں باراکوڈا مشقوں کا آغاز آج ہو گا

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی 13 ویں باراکوڈا مشقوں کا آغاز آج ہو گا

اس سال کی مشقوں میں 20 سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی  کی جانب سے 13ویں باراکوڈا مشقوں کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جو 9 سے 11 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

ترجمان کے مطابق یہ مشقیں پاکستان کے ساحلی دفاع، میری ٹائم سیکیورٹی تعاون اور خطے میں بحر ی امن کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کل ہیڈکوارٹر میں فلیگ ہوسٹنگ کے ساتھ منعقد کی جائے گی، جس میں ملکی و غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔

اس سال کی مشقوں میں 20 سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے جو پاکستان کی بحری استعداد اور عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔

بیان کے مطابق مشق کے پہلے روز وفاقی وزیر مصدق ملک مہمانِ خصوصی ہوں گے اور وہ باراکوڈا مشقوں کے مقاصد، علاقائی سمندری سلامتی اور باہمی تعاون پر اظہارِ خیال کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کل مقامی ہوٹل میں میری ٹائم سیمینار بھی منعقد ہوگا، جس میں میری ٹائم سیکیورٹی، بلیو اکانومی اور خطے میں بحری خطرات جیسے اہم موضوعات پر ماہرین گفتگو کریں گے۔

باراکوڈا مشقیں ساحلی دفاع، سرچ اینڈ ریسکیو، انٹیلیجنس شیئرنگ اور مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم سمجھتی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے