ٹرمپ نے یورپ کا نشانے پر لے لیا، نئی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹیجی جاری

ٹرمپ نے یورپ کا نشانے پر لے لیا، نئی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹیجی جاری

امریکاکی جانب سے بلا جواز سخت پابندیوں اور قوانین میں جکڑا جا رہاہے ، فرانس اور جرمنی کا ردعمل

ٹرمپ نے یورپ کا نشانے پر لے لیا، نئی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹیجی جاری کردی ۔ جس میں پورپ کوبری طرح نشانے پر رکھا گیاہے۔

امریکا کی جانب سے الزام کیاگیاہے کہ یورپی ممالک امریکی سخاوت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔اپنی حفاظت و مستقبل کی ذمہ داریاں خود نہیں سنبھالتے۔

نئی اسٹریٹیجی میں کئی مہینوں سے جاری واشنگٹن کی یورپ مخالف مہم کو تحریری شکل دی گئی۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو اگلے 20 برس میں یہ براعظم پہچانا نہیں جائے گا۔

امریکا نے یورپ کو حد سے زیادہ قوانین اور پابندیوں میں  میں جکڑا ہے ۔  نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹیجی میں سنسر شپ کا شکار،خود اعتمادی سے محروم اور امیگریشن کے باعث ’تمدنی شناخت کے زوال‘ سے دوچار قرار دیا گیا ہے۔

کہا گیا ہے کہ یورپی عوام کی اکثریت امن چاہتی ہے، مگر ’حکومتوں کی جانب سے جمہوری عمل کی کمزوری کے باعث یہ خواہش پالیسی میں تبدیل نہیں ہو پاتی۔

یورپ نے اس امریکی حکمت عملی پر سخت ردِعمل دیا۔ جرمن وزیرِ خارجہ جوہان وادیفول نے کہا کہ جرمنی کو باہر سے مشورے کی ضرورت نہیں۔

فرانس کی یورپی پارلیمنٹ کی رکن ویلےری ایئر نے اسے ناقابلِ قبول اور خطرناک قرار دیا۔

سابق امریکی وزرائے خارجہ کے مشیر رہنے والے تجزیہ کار ایون فائیگن بام کے مطابق، اس حکمت عملی میں یورپ سے متعلق حصہ سب سے زیادہ حیران کن ہے۔جو چین اور ایشیا سے متعلق حصوں سے بھی زیادہ سخت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے