ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الہندستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد بھارت کے منظورِ نظر نیٹ ورک سے تعلق رکھتے تھے، دوران آپریشن مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گرد مقامی سطح پر متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، کامیاب کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے