فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم

فیفا ورلڈکپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا جس میں 48 ٹیموں کے 12 گروپس بنائے گئے ہیں، ہر گروپ میں 4 ٹیمیں ہوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026 کا پہلا میچ میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 جون کو ہوگا، میگا ایونٹ کے دوران ٹیمیں 104 میچز کھیلیں گی۔

موسیقی کے ساتھ فیفا ورلڈکپ کے ڈراز کی تقریب کی شروعات ہوئی، امریکی معروف بینڈ نے بھی پرفارمنس دے کر شرکا کو محظوظ کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ صدر سمیت کینیڈین اور میکسیکن وزیر اعظم نے بھی تقریب میں شرکت کرکے 4 چاند لگائے۔

فیفا ورلڈکپ کی 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 4 ٹیمیں ہوں گی ۔
48 ٹیمیں میگا ایونٹ کے دوران 104 میچز کھیلیں گی، پہلا میچ میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان گیارہ جون کو ہوگا جب کہ میزبان میکسیکو ، کینیڈا اور امریکا کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے۔
فیفا ڈراز میں نئے قوانین بھی لاگو کیے گئے ہیں، ایک گروپ میں ایک ہی افریقین اور ایشین ٹیم شامل ہوسکتی ہے جب کہ دنیا کی ٹاپ چار ٹیمیں ارجنٹینا، فرانس، اسپین اور انگلینڈ سیمی فائنل سے پہلے کسی گروپ میں آمنے سامنے نہیں ہوں گی۔
فیفا ورلڈکپ کے میچز 11 جون 2026 سے 19 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے