خیبرپختونخوا کابینہ کا 9 اور 10 مئی کے مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گیے، جس میں کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو سیاسی انتقام کے تحت درج بغیر ثبوت کےمقدمات ختم کرنےکا فیصلہ کیا ساتھ ہی ریڈیوپاکستان پشاور واقعہ کی انکوائری صوبائی اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی کےسپرد کرنے کی بھی منظوری دی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے سی ٹی ڈی کے لیے 15 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دی اور ایکشن ان ایڈ آف سول پاورز قانون کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کی منظوری بھی دے دی گئی۔

مزید بتایا گیا کہ صوبے میں گندم کے ذخائر، بین الصوبائی نقل وحمل اور آئندہ حکمت عملی پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی، اضافی گندم کی خریداری کے لیے پہلے سے قائم کمیٹی کو ضرورت پڑنے پر اقدامات کا اختیار دیا گیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کے مطابق کابینہ نےکڈنی اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 2 مریضوں کے لیے مالی امداد کی منظوری دی جب کہ صوبے میں جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری بھی دے دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے