آکسفورڈ یونین کی صدر منتخب ہونے والی عروہ حنین کون ہیں ؟

آکسفورڈ یونین کی صدر منتخب ہونے والی عروہ حنین کون ہیں ؟

عروہ ٹرِنٹی ٹرم 2026 (اپریل سے جون) کے دوران عہدے پر فائز رہیں گی ، والد کا بیٹی کےلئے سوشل میڈیا پر تہنیتی پیغام

آکسفورڈ یونین کی صدر منتخب ہونے والی عروہ حنین کون ہیں ؟ ۔ تفصیلات سامنے آگئیں ۔ وہ  فلسفہ، سیاست اور معاشیات کی طالبہ رہی ہیں ۔

عروہ حنین الرئیس کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے زیر انتظام آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب کیا گیا۔

عروہ ٹرِنٹی ٹرم 2026 (اپریل سے جون) کے دوران اس عہدے پر فائز رہیں گی۔  جی ہاں وہ ایک  فلسطینی طالبہ ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہواہے ۔

یہ 1823 میں قائم ہونے والی آکسفورڈ یونین کی 202 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی فلسطینی طالبہ نے یہ اعزاز حاصل کیا ہو۔

 ان کے والد کا نام محمد الرییس ہے۔ جنہوں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہارکیاہے۔

عروہ کے والد نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ان کی بیٹی پہلی عرب خاتون، فلسطینی اور الجزائری ہیں جو اس عہدے پر منتخب ہوئی ہیں۔

عروہ نے یونین کے کام کے علاوہ ڈاکومنٹری  ہارٹ آف اے پروٹیسٹ میں بھی حصہ لیا تھا۔  جو برطانیہ میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کی اندرونی جھلک پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ  انتخابی مقابلہ سخت تھا اور عروہ نے 757 ووٹ حاصل کیے جو رنراپ لیزا بارکوا سے 155 ووٹ زیادہ تھے۔

عروہ نے صدر بننے کے لیے اس پلیٹ فارم پر انتخاب لڑا کہ یونین کی اندرونی سیاست کو مباحثوں سے الگ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے