مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔

عرفان صدیقی دو ہفتے سے علیل تھے اور اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے، اور مسلم لیگ ن نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ذلت کے داغ تقریروں سے نہیں دُھلتے، سینیٹر عرفان صدیقی کا مودی کو کرارا جواب

عرفان صدیقی کی مسلم لیگ ن سے وابستگی 1997 میں صدر رفیق تارڑ کے تقریر نویس کے طور پر ہوئی۔ اس سے پہلے وہ مختلف اخبارات میں کالم لکھا کرتے اور سرسید کالج میں بطور لیکچرر کام کرتے تھے۔ وہ نواز شریف کی تقریریں بھی لکھا کرتے تھے۔ انہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب کروایا گیا جہاں وہ قائد ایوان کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے