کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7,400 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونا 6,337 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار 530 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 74 ڈالر بڑھ کر 4,075 ڈالر ہو گیا۔

اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے مطابق فی تولہ چاندی 115 روپے مہنگی ہو کر 5,209 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے