بیوی کو زیادہ خوش رکھنے والے شوہروں کے ناجائز تعلقات چل رہے ہوتے ہیں، جویریہ سعود

اداکارہ جویریہ سعود نے دعویٰ کیا ہے کہ جو شوہر اپنی بیویوں کو زیادہ خوش رکھ رہے ہوتے ہیں، وہ انہیں تحائف وغیرہ دے رہے ہوتے ہیں، ان کا کہیں اور چکر چل رہا ہوتا ہے، ان کے ناجائز تعلقات چل رہے ہوتے ہیں۔

جویریہ سعود نے حال ہی میں سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا آنے کی وجہ سے ہر چیز میں دکھاوا آ چکا ہے، ہر کسی کے دو چہرے بن چکے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ انہیں جھوٹ بولنے اور دوغلہ پن کرنے والے افراد سے سخت نفرت ہے، انہیں ایسے لوگ زہر لگتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے بچے انہیں سوشل میڈیا پر فلٹر استعمال کرنے کی اجازت تک نہیں دیتے، اگر وہ کبھی کبھار فلٹر استعمال کرے تو بچے ان سے ناراض ہوجاتے ہیں۔

جویریہ سعود کے مطابق ان کے بچے خود فلٹر استعمال نہیں کرتے، نہ ان کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس ہیں، نہ انہیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز استعمال کرنا اچھا لگتا ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کے دونوں بچوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، ان کے بچوں کے نام سے چلنے والے تمام اکاؤنٹ جعلی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 46 تک جعلی اکاؤنٹ چل رہے ہیں، جس میں سے متعدد اکاؤنٹس سے متعلق وہ رپورٹ بھی کر چکی ہیں لیکن اس باوجود لوگ ان کے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹ کو فالو کر رہے ہوتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں فیک لوگ پسند نہیں ہیں، چاہے وہ میک اپ اور پلاسٹک سرجریز کروانے والے لوگ ہی کیوں نہ ہوں۔

جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے دانت خراب ہیں یا ان کے چہرے میں کوئی مسئلہ ہے تو وہ پروسیجرز کروا سکتا ہے لیکن آج کل نوجوان لڑکیوں کی جانب سے بھی میک اپ پروسیجرز کروانے کا رجحان نکل پڑا ہے۔

ان کے مطابق میک اپ اور پلاسٹک سرجریز کی وجہ سے ہی آج کل سب لوگ ایک جیسے نظر آنے لگے ہیں اور انہیں ایسے لوگ بالکل پسند نہیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا کہ حقیقی زندگی میں ہر کسی کے ساتھ مسائل ہوتے ہیں، میاں اور بیوی کے درمیان بھی حقیقی زندگی میں مسائل ہوتے ہیں۔

ان کے مطابق اگر کسی خاتون کا شوہر حد سے زیادہ صحیح ہے، وہ بیوی کو تحائف وغیرہ دیتا ہے یا اسے بہت خوش رکھتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا کہیں اور بھی کوئی چکر چل رہا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بیوی کو خوش رکھنے اور تحائف دینے والے شوہروں کے ناجائز تعلقات ہوتے ہیں اور وہ ایسے تعلقات کی طرف بیوی کی توجہ نہ جانے کے لیے اسے خوش رکھ رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ارد گرد ایسے بہت سارے جوڑے دیکھے ہیں، جن کے شوہر اپنی بیویوں کو خوش رکھ رہے ہوتے ہیں، کیوں کہ ان کے ناجائز تعلقات چل رہے ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے