پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش

پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ،  فرنٹیئر کور پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے  سپن میں 2021 میں شاندار مسجد تعمیر کی گئی۔

اس مسجد میں 5 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے ۔ مسجد وسیع صحن اور خوبصورت ہال قائم کیاگیاہے ۔ سپن اس مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی اس کاوش کو بے حد سراہا ہے ۔ اس پر سیکیورٹی فورسز سے اظہار تشکر بھی کیا گیاہے۔

پاک فوج نے سابقہ فاٹا کے دیگر علاقوں میں  متعدد مساجد کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی ہے۔

باجوڑ میں دہشتگردی سے تباہ شدہ مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی بحالی ایف سی کے پی (نارتھ) نے مکمل کی۔

یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلبہ کی درخواست پر جامع مسجد فاروقِ اعظم کی تعمیر اور تزئین و آرائش بھی کی گئی۔

شمالی و جنوبی وزیرستان کے میر علی، سراروغہ، لدھا اور مکین میں متعدد مساجد کی بحالی کے منصوبے بھی مکمل ہو چکے۔

پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ

جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں سپن مسجد کی تعمیر جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے کی گئی

— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 8, 2025

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے