فیصل آباد: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگئی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کرپہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصل آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل میچ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سینیتمبا قیشیلے پہلا ایک روزہ میچ کھیل رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر ڈیوالڈ بریوس کی انجری کے باعث ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ اوپنر لوان-ڈرے پریٹوریئس بھی اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستانی پلیئنگ الیون فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، حسن نواز، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، نسیم شاہ اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔

مہمان ٹیم کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، لوان-ڈرے پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی، میتھیو بریٹزکے (کپتان)، سینیتمبا قیشیلے، ڈونووین فریرا، جارج لنڈے، کاربن بوش، بیورن فورٹین، لنگی انگیڈی اور لیزاد ولیمزپر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی جبکہ ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے