27 ویں آئینی ترمیم بل کے جائزہ کے لیے پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ ان کیمرہ اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس کی صدارت سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور چوہدری محمود بشیر ورک کر رہے ہیں۔
اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی جا رہی ہے، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی شریک ہیں جبکہ وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک زوم لنک کے ذریعے شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
اس موقع پر سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ تمام شقوں پر آج میٹنگ ہوگی، پوری امید ہے کہ آج اس کو حتمی شکل دے دیں، ہر جماعت کو رائے دینا کا حق حاصل ہے، آج تمام جماعتوں کی آراء کو دیکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جس جماعت کی جو رائے ہوگی اس پر غور کریں گے، ن لیگ ایم کیو ایم کی جو جو تجاویز ہونگی اس کو دیکھا جائے گا، اکثریتی جو رائے آئے گی اس کے مطابق فیصلہ ہو گا۔
فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ تمام فیصلوں کو ایوان میں پیش کیا جائے گا امید ہے شام پانچ بجے تک فائنل کر لیں گے۔
