کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے

کراچی میں نئے فیس لیس سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای ٹکٹ جاری ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور محض 3 دن کے دوران چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے۔

ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گزشتہ تین روز کے دوران مجموعی طورپر5979 الیکٹرانک چالان جاری کیےگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلے دن 2 ہزار662، دوسرے دن 4 ہزار 301 ای چالان کیےگئے، جبکہ تین دنوں کےدوران چارکروڑ روپے سے زائدکاچالان کیاچکاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے