کرینہ کپور میری بیوی رہی ہیں، نکاح کیا تھا، مفتی قوی کا حیران کن دعویٰ

متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے مفتی قوی نے حیران کن دعویٰ اور انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بولی وڈ کی بیبو کہلانے والی کرینہ کپور سے نکاح کر رکھا تھا، وہ ان کی بیوی رہی ہیں۔

مفتی قوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارتی اداکاراؤں سے تعلقات سمیت بولی وڈ سے اپنے روابط سے متعلق بھی حیران کن دعوے کیے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جوانی سے ہی خوبصورت رہے ہیں، انہیں کئی سال قبل سیٹھ شاہد کے نام سے پکارا جاتا تھا، ان کے روابط دبئی اور بھارتی کاروباری حضرات اور علماء اکرام سے تھے۔

ان کے مطابق ان کا بھارت آنا جانا لگا رہتا تھا اور وہاں جانے کے بعد ان کی خواہشات بھی جاگ اٹھتی تھیں، جس پر ان سے وہاں کے اپنے دوست پوچھتے تھے کہ کون چاہیے۔

مفتی قوی نے حیران کن دعویٰ کیا کہ کرینہ کپور سے ان کا ابتدائی تعلق 1996 میں بنا جب اداکارہ کی عمر 21 سے 23 سال تک ہوگی اور ان کے درمیان 1999 تک گہرے تعلقات بن گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوؤں کے پاس بھی الہامی کتاب ہے اور مسلمان ہندو خواتین سے نکاح کر سکتے ہیں، انہوں نے بھی کرینہ کپور سے نکاح کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کرینہ کپور بھی پاکستان کی بھابھی رہی ہیں، چوں کہ وہ ان کی بیوی رہی ہیں، وہ ان کے نکاح میں تھیں۔

انہوں نے حیران کن دعویٰ کیا کہ شاید ان کے سیٹھ شاہد کے نام سے کرینہ کپور متاثر ہوئیں اور یہ اس وقت کرینہ کپور اتنی بڑی اداکارہ نہیں بنی تھیں، اس لیے ان کا نکاح ہوگیا۔

مفتی قوی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کرینہ کپور کی سیف علی خان سے شادی کے وقت بھارتی علماء اکرام نے ان کا نکاح حرام قرار دیا لیکن انہوں نے ان کا نکاح حلال قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کرینہ کپور کے اپنے نکاح میں رہنے کی وجہ سے کھل کر سیف علی خان سے ان کے نکاح کی حمایت کی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر اب بھی ایشوریا رائے کی جانب سے پیغام نکاح آئے گا تو وہ تیار ہیں، وہ انہیں شروع سے ہی پسند رہی ہیں۔

اگرچہ مفتی قوی نے دعویٰ کیا کہ کرینہ کپور ان کی بیوی رہی ہیں، انہوں نے ان سے نکاح کیا تھا لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان کے درمیان طلاق کب اور کیوں ہوئی؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے