ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو 7 روپے 39 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد: اوگرا نے دسمبر 2025 کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں واضح اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو 7 روپے 39 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1,891 روپے سے بڑھ کر 1,978 روپے ہوگئی ہے، یعنی صارفین کے لیے ہر سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
ایل پی جی پروڈیوسر قیمت میں بھی 7,390 روپے فی ٹن اضافہ ہوا ہے جو 160,300 روپے سے بڑھ کر 167,691 روپے فی ٹن ہوگئی۔
اسی طرح کنزیومر پرائس میں بھی 7,390 روپے فی ٹن اضافہ کیا گیا جو 201,600 روپے سے بڑھ کر208,991 روپے فی ٹن مقرر کی گئی ہے۔ 11.8 کلو کے کنزیومر سلنڈر کی قیمت 2,378 روپے سے بڑھ کر 2,466 روپے ہوگئی ہے۔
اوگرا کا مزید کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتیں سعودی آرامکو سی پی اور ڈالر ریٹ سے منسلک ہیں۔ سعودی آرامکو CP میں حالیہ 4.93 فیصد اضافہ قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
