غزہ میں نسل کشی جاری، اسرائیل نے بچوں کی ویکسین سرینجز روک لیں، یونیسیف

اسرائیل نے غزہ جانے والی بچوں کی ویکسین سرینجز اوربیبی فارمولے کی بوتلیں روک دیں۔  یونیسف نے صیہونی حکومت کے نسل کشی کے اقدامات سے دنیا کو آگاہ کردیا۔

عالمی امدادی ادارہ جنگ زدہ علاقے میں ضرورت مندوں تک پہنچنے سے قاصر ہے۔ یہ بات  ایک بیان میں بتائی گئی۔

ادارے کے مطابق یہ سرنجز اگست سے کسٹمز سے کلیئرنس کے انتظار میں ہیں۔

ترجمان یونیسف کے مطابق سرنجز اور فریج دونوں کو اسرائیل نے ڈوئل یوز قرار دیا ہے۔  جس کے باعث ان کا کلیئرنس اور معائنہ مشکل ہو رہا ہے، حالانکہ یہ اشیا فوری ضرورت کی حامل ہیں۔

’ڈوئل یوز‘ سے مراد وہ اشیا ہیں جنہیں اسرائیل فوجی اور شہری دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہونے کے قابل سمجھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے