کسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے شادی نہیں کروں گا، اذان سمیع خان

اداکار و گلوکار اذان سمیع نے کہا ہے کہ ان کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی وہ کسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے شادی کریں گے۔

اذان سمیع خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ہیں، جب وہ چھوٹے تھے، تب انہوں نے ان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ دیکھی تھی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ’چوری چوری، چپکے چپکے‘ کی ہیروئنز رانی مکھرجی اور پریٹی زنٹا بھی اچھی لگتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ ابھی تک سنگل ہیں اور کسی کو تلاش نہیں کر رہے ہیں۔

اذان سمیع خان کے مطابق اگرچہ وہ دو بچوں کے والد ہیں اور وہ 6 سال تک شادی جیسے رشتے میں بھی رہے ہیں لیکن ابھی دوبارہ ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں اذان سمیع خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کی کوئی ضرورت نہیں، نہ ہی وہ کسی ضرورت کو پورا کرنے کے چکر میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وہ بچے یا نوعمر نہیں رہے، اس لیے انہیں اب پہلے جیسی محبت نہیں ہوگی اور اب ان کی توجہ کیریئر پر ہے۔

اداکار نے واضح کیا کہ ان کا فوری طور پر شادی کا کوئی ارادہ نہیں، ابھی وہ اپنے کیریئر پر توجہ رکھے ہوئے ہیں، کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ شادی جیسے رشتے میں آنے کے بعد وہ کیریئر پر توجہ نہیں دے سکیں گے۔

اذان سمیع خان کے مطابق شادی میں وہ وقت نہیں دے پائیں گے اور ان سے وقت نہ دے پانے کا پوچھا جائے گا، اس لیے ابھی وہ کیریئر پر توجہ دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سچی اور مخلص خاتون سے شادی کریں گے لیکن فوری طور پر ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

گلوکار کے مطابق ان کی ضرورت ہے نہ وہ کسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے شادی کریں گے، کیوں کہ بعض ضرورتوں کو پورا کرنے میں توانائی ضائع ہوتی ہے اور ابھی ان کے پاس اتنی توانائی نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے