اسلام آباد کے جی سیون میں مہلک دھماکے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

اسلام آباد کے جی سیون میں مہلک دھماکے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

واقعے میں تین مکان مکمل طور پر زمین بوس ہو گئے، جبکہ دو مکانوں کو شدید نقصان پہنچا

اسلام آباد کے جی سیون سیکٹر میں ہونے والے مہلک دھماکے کی ابتدائی رپورٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تیار کر لی ہے، جس کے مطابق دھماکہ بظاہر گیس لیکیج کے باعث ہوا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعے میں تین مکان مکمل طور پر زمین بوس ہو گئے، جبکہ دو مکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں کل 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔

ان میں سے چھ لاشیں اور 10 زخمیوں کو پمز ہسپتال جبکہ دو لاشیں اور دو زخمی سی ڈی ہسپتال منتقل کیے گئے۔ ہلاکتیں زیادہ تر ملبے تلے دبنے اور جھلسنے کے باعث ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گیس کہاں جمع ہوئی اور آگ لگنے کی فوری وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد جائے وقوعہ کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا، اور دھماکے کی شدت اور نوعیت جاننے کے لیے نمونے اور کامیائی اثرات جمع کر لیے گئے۔

متاثرہ گھروں کی گیس اور بجلی کی فراہمی بھی عارضی طور پر منقطع کر دی گئی ہے، جبکہ مزید تحقیقات ضلعی انتظامیہ، پولیس، فرانزک ٹیمیں اور متعلقہ گیس کمپنیاں مشترکہ طور پر کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے