وزیر دفاع کا پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

وزیر دفاع کا پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

پاک بحریہ ملکی سمندری حدود اور اہم بحری مفادات کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان وزارتِ دفاع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے شمالی بحیرۂ عرب میں جامع بحری مشق کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر دفاع نے مشقوں کے دوران پاک بحریہ کی اعلیٰ آپریشنل تیاری، جنگی استعداد اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری حدود اور اہم بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی مشقیں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک بحریہ کی شمالی بحیرہ عرب میں بھرپور جنگی مشقیں جاری ہیں جس کے دوران ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سطح سے فضا میں مار کرنے والے ایل وائے 80 این میزائل کا تجربہ پاک فضائیہ کی قوت و مہارت کا اظہارہے اور یہ پاک بحریہ کے جدید فضائی دفاعی نظام کی طویل فاصلے تک مؤثر صلاحیتوں کی تصدیق کرتا ہے۔

اپنے تجرنے کے دوران ایل وائے 80 این نے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا، جو پاک بحریہ کی مضبوط فضائی دفاعی صلاحیتوں کا عملی ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے