بلوچستان کے ضلع خاران میں پولیس پر حملے میں اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) قاسم بلوچ شہید ہوگئے، جبکہ آل پارٹیز خاران نے واقعے کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کے قریب پولیس پر فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں آکر ایس ایچ او قاسم بلوچ شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او خاران اہل کاروں کے ساتھ ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کی زد میں صرف ایس ایچ او قاسم بلوچ آئے فائرنگ سے دوسرے اہلکار محفوظ رہے۔
آل پارٹیز خاران نے واقعے کے خلاف خلاف شہر میں کل شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دے دی ہے۔
