انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش کا وارم میچ بارش کی نظر ہوگیا

انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش کا وارم میچ بارش کی نظر ہوگیا

بارش کی وجہ سے یہ میچ صرف 36.3 اوور تک کھیلا گیا۔

ماسونگو: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کا پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والا وارم اپ میچ بارش کی نظر ہوگیا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان انڈر19 ورلڈکپ کا وارم اپ میچ مسلسل بارش کی وجہ سے تعطل کا شکار رہا اور بالآخر اب میچ کو بے نتیجہ قرار دے کر ختم کردیا گیا ہے۔

 

The ICC U19 World Cup warm-up match between Pakistan and Bangladesh ends without a result due to rain 🌧️

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 10, 2026

بارش کی وجہ سے یہ میچ صرف 36.3 اوور تک کھیلا گیا جس میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے تھے۔

بنگلادیش کی بیٹنگ لائن شروعات سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی تاہم کالام صدیقی 71 رنز کی نمایاں اننگز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ریاض حسین 18، محمد عبداللہ 11 اور سمیعن بصیر نے 10 رنز بنائے، علاوہ ازیں کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہیں سکا۔

پاکستان انڈر 19 کی جانب سے علی رضا نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ عمر زیب، محمد صائم، مومن قمر اور عثمان خان 1،1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

خیال رہے کہ یہ پریکٹس میچ دونوں ٹیموں کے لیے 15 جنوری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ سے قبل تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اہم موقع تھا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم متوازن بیٹنگ لائن اور متنوع بولنگ اٹیک کے ساتھ میدان میں اتری تھی جب کہ بنگلادیش انڈر 19 ٹیم حالیہ یوتھ ٹورنامنٹس کی رفتار کو افریقی کنڈیشنز میں آزمانا چاہتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے