پاک بحریہ کا سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

مشق میں لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطح پر اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا مظاہرہ بھی کیا گیا

پاک بحریہ کی  شمالی بحیرہ عرب میں بھرپور جنگی مشقیں جاری ہیں جس کے دوران ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامی (آئی ایس پی آر) کے مطابق سطح سے فضا میں مار کرنے والے ایل وائے 80 این میزائل کا تجربہ پاک فضائیہ کی قوت و مہارت کا اظہارہے، اور یہ پاک بحریہ کے جدید فضائی دفاعی نظام کی طویل فاصلے تک مؤثر صلاحیتوں کی تصدیق کرتا ہے۔

اپنے تجرنے کے دوران ایل وائے 80 این نے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا، جو پاک بحریہ کی مضبوط فضائی دفاعی صلاحیتوں کا عملی ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

مشق میں لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطح پر اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا مظاہرہ بھی کیا گیا، جس کے کامیاب تجربے سے پاک بحریہ کی درست اور مؤثر حملہ آور صلاحیتیں نمایاں ہوئیں، لوئٹرنگ میونیشن نے سطح پر اہداف کو کامیابی سے تباہ کیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے سمندری ڈرون کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا، ان مینڈ سرویس وہیکل یو ایس وی خودکار بحری ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

آزمائشوں کے دوران  یو ایس وی پلیٹ فارم کی تیز رفتار کارکردگی کے ساتھ مشن کے لیے درکار مضبوطی کی صلاحیت کی توثیق ہوئی۔

 پاک بحریہ کی یو ایس وی کی نمایاں صلاحیتوں میں غیر معمولی چابک دستی، درست نیویگیشن اور موسم کی سختیوں کے خلاف مزاحمت شامل ہے،  جو کم خطرے اور زیادہ اثر انگیزی کے ساتھ مؤثر حل فراہم کرتا ہے، جو ٹیکٹیکل انٹرسیپٹر کی خفیہ صلاحیتوں کا حامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے