منیجر نے بیماری کی چھٹی پر ملازم سے لائیو لوکیشن مانگ لی
ملازم کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہارکیا گیا
ایک بھارتی کمپنی کے منیجر نے بیماری کی چھٹی پر اپنے ملازم سے لائیو لوکیشن مانگ لی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک شخص نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اسے سر میں درد ہے جس کی وجہ سے وہ دفتر نہیں آسکتا اور اسے چھٹی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کو دفتر جلدی پہنچنے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا
ملازم کے مطابق، جب اس نے چھٹی کی درخواست کی تو منیجر نے اس سے لائیو لوکیشن بھیجنے کا مطالبہ کیا، اس پر ملازم نے سوال کیا کہ کیوں، تاہم منیجر اپنے مؤقف پر قائم رہا۔
ملازم کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہارکیا گیا، اور مختلف افراد نے منیجر کے رویے کو غیر مناسب قرار دیا۔ کچھ نے اس عمل کو ذاتی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا، جبکہ دیگر نے کمپنی کی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے۔
