سال رفتہ پاکستان کرکٹ کے لیے کیسا رہا؟ جانیے

کراچی: سال 2025 پاکستان مینز اور پاتھ ویز کرکٹ کے لیے مجموعی طور پر ایک کامیاب اور مثبت سال ثابت ہوا۔

سال رفتہ میں قومی ٹیموں نے بین الاقوامی، علاقائی اور ڈیولپمنٹ لیول پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے سال بھر میں 56 بین الاقوامی میچز کھیلے، جن میں سے 30 میں کامیابی حاصل کی۔

2025 کی سب سے بڑی کامیابی 29 سال بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی رہی، جس کے ذریعے پاکستان نے عالمی کرکٹ میں ایک بار پھر اپنی میزبانی کی صلاحیت منوائی۔

مزید پڑھیں: کوئی پاکستانی کھلاڑی کرک انفو کی ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ نہ بنا سکا

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اور زمبابوے و سری لنکا کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کامیاب میزبانی نے پاکستان کے مثبت امیج کو مزید مضبوط کیا۔

Progress across formats and pathways cricket 🏏

A look back at Pakistan men’s cricket in 2025 🎥

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 1, 2026

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان ٹیم نے 2025 میں ریکارڈ 34 میچز کھیلے، جن میں 21 میں فتح حاصل کی۔

سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان نے بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتیں۔

اس کے علاوہ پاکستان نے افغانستان، یو اے ای، زمبابوے اور سری لنکا کے خلاف دو ٹرائی سیریز ٹائٹلز بھی اپنے نام کیے۔

انفرادی کارکردگی کی بات کی جائے تو صاحبزادہ فرحان نے 2025 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 771 رنز اسکور کیے، جبکہ محمد نواز نے 36 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں مقام حاصل کیا۔

نوجوان فاسٹ بولر عثمان طارق نے کیریئر کے آغاز میں ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک کر کے سب کو متاثر کیا۔

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف سیریز جیتیں، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز برابر رہیں۔

ٹیسٹ فارمیٹ میں شان مسعود نے 397 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔

ڈیولپمنٹ اور پاتھ ویز کرکٹ میں بھی پاکستان نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

پاکستان شاہینز نے رائزنگ اسٹارز ایمرجنگ ایشیا کپ جیتا، جبکہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ اپنے نام کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ بھی جیتا۔

سلیکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے سے پاکستان کی بینچ اسٹرینتھ مضبوط ہوئی ہے اور وہ بطور سلیکٹر ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

مجموعی طور پر سال 2025 پاکستان کرکٹ کے لیے اعتماد، استحکام اور مستقبل کی امیدوں کا سال ثابت ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے