تاجروں کیلئے سال 2025 کیسا رہا؟

تاجروں کیلئے سال 2025 کیسا رہا؟

 2025  تالہ بندی کا سال ثابت ہوا، لاتعداد صنعتیں اور کاروبار بند ہوئے جس کے باعث بیروزگاری میں خطرناک اضافہ ہوا

کراچی کے تاجروں نے 2025 کو ملکی تاریخ کا بدترین معاشی سال قرار دے دیا۔

 آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمیں عتیق میر کے مطابق 2025 میں تجارتی سرگرمیاں 60 فیصد سے بھی کم رہیں، سیاسی عدم استحکام نے معیشت کو شدید بحران سے دوچار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ 2025  تالہ بندی کا سال ثابت ہوا، لاتعداد صنعتیں اور کاروبار بند ہوئے جس کے باعث بیروزگاری میں خطرناک اضافہ ہوا۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے مطابق مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی، ضروری اشیاء عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئیں، ٹیکسوں، بجلی، گیس، پیٹرول اور ڈالر کی قیمتوں نے کاروبار تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: تاجر دوست اسکیم پر آل کراچی تاجر اتحاد کا سخت رد عمل سامنے آ گیا

اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق 80  فیصد تاجروں کو خسارے کا سامنا رہا، جبکہ 50 فیصد سے زائد ملازمین فارغ کر دیے گئے۔

اسٹاک مارکیٹ بلند مگر زمینی معیشت اور تجارت بدترین حالت میں رہی، سرمایہ کاری نہ آ سکی، الٹا مقامی سرمایہ بیرونِ ملک منتقل ہوتا رہا۔

کراچی مافیا کا گڑھ بن گیا، تاجر بھتہ خوروں اور بدامنی کا شکار رہے،  جرائم میں اضافے، بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے مطابق  2026 میں بھی معاشی بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے