سعودی عرب، تبوک کے اللوز پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی

سعودی عرب، تبوک کے اللوز پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی

موسمی ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں سردی کی لہر مزید شدت اختیار کر سکتی ہے

سعودی عرب میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی جہاں مملکت کے کئی حصے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں، وہیں تبوک ریجن کے اللوز پہاڑی سلسلے میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری نے سب کو حیران کر دیا۔

برفباری کے باعث تبوک کے پہاڑی اور صحرائی علاقے مکمل طور پر سفید چادر اوڑھ گئے، دلکش مناظر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

 ٹھنڈی ہواؤں اور برفانی موسم کے اثرات حائل، الجوف، القصیم اور دارالحکومت ریاض تک محسوس کیے جا رہے ہیں، جہاں سردی کی شدت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسمی ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں سردی کی لہر مزید شدت اختیار کر سکتی ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے