کراچی: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں کمی کردی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے آج مانیٹری پالیسی میٹنگ میں پالیسی ریٹ میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کردی جس کے نتیجے میں شرح سود 11 فیصد سے کم ہو کر 10.5 فیصد ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں معاشی اعشاریوں کا جائزہ لے کر شرح سود کے تعین کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ چار اجلاس میں شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا۔ اور آخری بار مئی 2025 میں شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹ کی کمی کی گئی تھی۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت مانیٹری پالیسی کے حوالے سے سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے زیر اثر ہے، مہنگائی کم اور شرح سود زیادہ ہونے کے باعث تاجر برادری کی جانب سے مسلسل شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس کو بالآخر مان لیا گیا اور اپنے آج کے جائزہ اجلاس میں مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا۔
