بھارت میں میسی کا دورہ وبال بن گیا ، کولکتہ اسٹڈیم پر شائقین کا حملہ
اسٹار فٹبالر کو 45 منٹ اسٹیڈیم میں رکنا تھا تاہم وہ صرف 20 منٹ چلے گئے، جس پر شائقین بھڑک اٹھے، توڑ پھوڑ
بھارت میں میسی کا دورہ وبال بن گیا ، کولکتہ اسٹڈیم پر شائقین نے حملہ کر دیا ۔ مشہور فٹبالر کو ایک مختصر سی تقریب میں شرکت کے لئے بلوایا گیا تھا۔
تاہم فٹبالر کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے شائقین کی بہت بڑی تعداد کوکلتہ سالٹ لیک اسٹیڈیم پہنچ گئی۔ جنہیں انتظامیہ قابوکرنے میں ناکام رہی ۔
اسٹار فٹبالر کو پروگرام کے مطابق کم از کم 45 منٹ اسٹیڈیم میں رہنا تھا ۔ تاہم وہ صرف 20 منٹ رکنے کے بعد وہاں سے روانہ ہوگئے۔
شائقین بہت بڑی تعداد میں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے اسٹڈیم میں موجود تھے۔ میسی کے چلے جانے پر وہ آپے سے باہر ہوگئے اور اسٹڈیم پر دھاوا بول دیا۔
اس دوران افرا تفری مچ گئی اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام کے لئے صورتحال پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔
فوری طور پرکسی کے بھی زخمی یا مارے جانے کی اطلاع نہیں ملی ۔
Police detained the chief organiser of Lionel Messi’s India tour after fans ripped up seats, threw objects and invaded the pitch at Kolkata’s Salt Lake Stadium when the football star made only a brief appearance at a ticketed event.
— Clash Report (@clashreport) December 13, 2025
