پرسنل بیگیجز اسکیم کو ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیں، ایچ ایم شہزاد کا وزیراعظم کو خط
سمندر پار پاکستانیوں کو مایوسی پھیل گئی ہے، گاڑیاں پاکستان بھیجنے میں مشکلات بڑھ جائیں گی، ایچ ایم شہزاد
وزیراعظم پرسنل بیگیجز اسکیم کو ختم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں ۔ یہ مطالبہ چیئرمین آل پاکستان موٹر ڈیلر ایسوسی ایشن ایچ ایم شہزاد کی جانب سے سامنے آیاہے ۔
ایچ ایم شہزاد نے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط بھی ارسال کردیا ہے ۔ خط میں وزیراعظم شہبازشریف سے اووز سیز پاکستانیوں کے پرسنل بیگیجز اسکیم ختم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی گئی۔
یہ فیصلہ 9 دسمبر کو ای سی سی کے اجلاس میں لیا گیا تھا۔ چیئرمین آل پاکستان موٹر ڈیلر ایسوسی ایشن ایچ ایم شہزاد نے اس حوالے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔
جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پرسنل پیگیج گفٹ اسکیم کو ختم کردیا گیا ہے جس سے سمندر پار پاکستانیوں کو مایوسی پھیل گئی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ اس طرح گاڑیاں پاکستان بھیجنے میں کافی مشکلات سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان میں گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ ڈیلرز کو شدید نقصان ہوگا۔
ایچ ایم شہزاد نے کہاکہ حکومت پاکستان کو بھی ساڑھے 7 سوسے 800 بلین ڈالرز کا تقصان اٹھانا پڑے گا۔
ان کا کہناتھاکہ اس فیصلے سمندر پار پاکستانیوں کو گاڑیاں پاکستان بھیجنے کے ساتھ ساتھ ڈالز میں ڈیوٹی بھی دینی پڑے گی۔
