کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اطلاق دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے 3ماہ کے لیے ہوگا
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بجلی صارفین پر 6 ارب 6 کروڑ 70 لاکھ روپےکا بوجھ پڑے گا، نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے ذریعے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
