کراچی: ملکی معیشت کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آ گیا، تاہم پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ستمبر میں 110 ملین ڈالر سرپلس رہا جبکہ اگست میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدت نہ بڑھنے کے باجود کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونا بڑی بات ہے، ترسیلات زر میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا۔
