موسم سرما میں بار بار بھوک لگنے وجہ بھی جان لیں
ماہرین اس موسم میں ایسی غذا کے انتخاب کا مشورہ دیتے جو جسم کو قدرتی طور پر گرم رکھ سکے
موسم سرما اپنے ساتھ جہاں ٹھنڈی ہوائیں اور کئی مزیدار سوغاتیں لے کر آتی ہے، وہی بے وقت کی بھوک بھی چلی آتی ہے۔
آپ نے محسوس کیا گیا ہوگا کہ جسے ہی موسم سرما کی آمد ہوتی ہے بار باربھوک لگتی ہے، اس ایک وجہ تو یہ ہے کہ موسم سرما میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے جو کیلوریز کی صورت میں غذا سے حاصل ہوتی ہے، جبکہ دوسری جانب سردی میں جسم کا میٹابولزم بھی تیزکام کرتا ہے تاکہ حرارت پیدا ہو سکے، سردیوں میں سورج کی روشنی کم ہونے سے وٹامن ڈی کی کمی بھی بھوک کے بڑھنے کا سبب بن سکتی ہے، اسی لیے سردی میں قدرتی طور پر بھوک میں اضافہ ہوجاتا اور لوگ بار بار کھانا کھاتے ہیں۔
اس پر کیسے قابو پایا جائے
ماہرین کے مطابق موسمِ سرما میں چونکہ جسمانی بھاگ دوڑ محدود ہو جاتی ہے اسی لیے غذا میں فائبر کا استعمال بڑھا دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں بہتر صحت کیلئے 10مفید غذائیں
فائبر سے بھرپور غذائیں جیسے پھل، سبزیاں، دال، اناج، گری دار میوے پھل اور بیج، روزانہ 30 گرام فائبر استعمال کرنے کی کوشش کریں، فائبر کے استعمال سے معدہ تادیر خود کو بھرا ہوا محسوس کرتا ہے اور انسان بسیار خوری سے بچ جاتا ہے۔
سردیوں کے آتے ہی پیاس کا احساس ختم ہو جاتا ہے، ماہرین کے مطابق اس موسم میں خود کو ہائیڈریٹ رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے لہٰذا پانی کا استعمال جاری رکھیں۔
طبی ماہرین کے مطابق سرد موسم سے بچاؤ کے لیے مضرِ صحت غذاؤں کے استعمال کے بجائے پروٹین یعنی کے گوشت کا استعمال بڑھانا چاہیے، یہ صحت کے لیے نہایت مفید اور ناگزیر ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں خود کو سرد موسم کے اثرات اور اس کے نتیجے میں سامنے آنے والی بیماریوں سے بچانے کے لیے ورزش لازمی کریں، دن میں کم ازکم 0 سے 40 منٹ خود کو متحرک رکھیں اور مختلف ورزشوں کے ذریعے اپنا وزن متوازن رکھنے کی کوشش کریں۔
