چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ کچھ حکومتی وزرا دوسرے صوبوں سے مزید اختیار اور وسائل لینا چاہتے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی مشکلات بھی ہماری مشکلات ہیں، سندھ حکومت نے سیلز ٹیکس کلیکشن میں تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کے لیے مزید ٹیکس بھی جمع کرنے کو تیار ہیں، وفاقی حکومت کے ٹیکس اہداف پورے کریں گے، کچھ وزرا صوبوں سے وسائل لینا چاہتے ہیں، ہمیں وفاق کی مشکلات کا علم ہے، بہتر ٹیکس وصولی کر کے وفاقی حکومت کی مشکلات کم کرنا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے منشور کے مطابق مفت اور معیاری علاج عوام تک پہنچانے کی کوشش کی، سندھ کو صحت کی ذمہ داری خود سنبھالنے کی ذمہ داری ملی ہے۔
